ریسکیو 1122 شیخوپورہ کا جائزہ اجلاس ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری

Published on August 2, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 44)      No Comments

شیخوپورہ (یو این پی) ضلعی ہیڈ کوارٹر میں ریسکیو 1122 شیخوپورہ کا جائزہ اجلاس ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری جولائی 2023 کے دوران ضلع بھرمیں 5489 ایمرجنسی کالز موصول ہوئیں جس میں 7157 افراد کو ریسکیو کیاگیا ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر شیخوپورہ رانا اعجاز احمد کے مطابق ماہ جولائی میں ریسکیورز نے ایام محرم الحرام، فلڈ ریلیف کیمپ اور روٹین ریسکیو آپریشنز پر انتہائی جانفشانی سے خدمات سرانجام دی گئی ہیں پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ شیخوپورہ کی کارکردگی ہمیشہ کی طرح مثالی رہی ریسکیو1122 شیخوپورہ کو یکم جولائی 2023سے 31 جولائی 2023 تک مجموعی طور پر 27490 فون کالز موصول ہوئیں جن میں سے5489 ایمرجنسی کالز تھیں ان میں 1436 ٹریفک حادثات 3161 میڈیکل ایمرجینسیز،39 آگ لگنے کے واقعات، 185 کرائم کیس، 13 ڈوبنے کے واقعات,11 عمارتیں گرنے اور 644 متفرق ایمرجنسیز تھیں ریسکیو1122شیخوپورہ نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے 7157 لوگوں کو ریسکیو کیاجن میں 2978 افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ3803 افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ 132 افراد موقع پر ہلاک ہوئے اسکے علاوہ پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے تحت شیخوپورہ سے 723 مریضوں کو لاہور کے ہسپتالوں میں شفٹ کیا گیا شرقپور میں دریائے راوی کے قریبی علاقوں سے سیلابی صورتحال پر 244 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا یوم عاشور کے موقعہ پر ریسکیورز نے 1382 عزاداران کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی جبکہ 76 افراد ہسپتال منتقل کئے گئے جبکہ پنجاب کمیونٹی سیفٹی بلڈنگز ریگولیشن 2022 پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے بلند و بالا عمارتوں کے مالکان کو نوٹس جاری کر دئیے گئے ہیں تاکہ وہ مقررہ وقت میں بلڈنگ ریگولیشنز پر عملدرآمد یقینی بنائیں جسکے تحت 50 فٹ بلند عمارتوں میں فائر سیفٹی سسٹم اور ایمرجنسی کی صورت میں ہنگامی انخلاء کیلئے بیرونی سیڑھیوں کا اطلاق لازمی قرار دیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes