میری آنے والی فلم ’’ہوٹل‘‘ میں میرا کردار شائقین فلم کو مدتوں یاد رہے گاہمایوں گیلانی

Published on July 21, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 546)      No Comments

Hamayun Gilani
جب تک میری پہلی فلم سینماؤں کی زینت نہیں بن جاتی مجھے نئی فلمیں سائن نہیں کرنی چاہئیں
کراچی(یواین پی)میری آنے والی فلم ’’ہوٹل‘‘ میں میرا کردار شائقین فلم کو مدتوں یاد رہے گا اس فلم میں فلم سٹار میرا کے ساتھ بطور ہیروکام کیا ہے ان خیالات کااظہار ہمایوں گیلانی نے یواین پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید بتایا کہ ’’ہوٹل‘‘کی ریلیز سے قبل ہی انہیں متعدد نئی فلموں میں کام کرنے کی آفرز ہو رہی ہیں لیکن میں سمجھتا ہوں کہ جب تک میری پہلی فلم سینماؤں کی زینت نہیں بن جاتی مجھے نئی فلمیں سائن نہیں کرنی چاہئیں فلم کی ریلیز کے بعد ہی نئی فلمیں سائن کروں گا مجھے قوی یقین ہے کہ ’’ہوٹل‘‘ فلم شائقین فلم کو پسند آئے گی کیونکہ اس فلم میں ہرفرد نے اپنے کام کے ساتھ انصاف کیا ہے اور ایسا ہونا بھی چاہئے کیونکہ جب کو ئی فنکار اپنے فن سے مخلص ہوگا تبھی عوام کو انٹرٹینمنٹ ملے گی میں منتخب اور اچھے کردار کی حامل فلمیں ہی سائن کرونگا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme