بجلی اور گیس کے ٹیرف میں اضافے کے بعد پیٹرولیم کی قیمتیں بڑھانے سے مہنگائی کی چکی میں پسے ہوئے طبقات زندہ درگور ہو گے؛ساجدمشتاق

Published on August 3, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 58)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی/ شیخ ندیم شیراز )ساجدمشتاق وٹوایڈووکیٹ صدرپنجاب کسان اتحاد (یوتھ) نے پیٹرولیم کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر کئے گئے اضافے پر شدید تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے سے مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ہوگا، مختلف مدوں میں بجلی اور گیس کے ٹیرف میں اضافے کے بعد پیٹرولیم کی قیمتیں بڑھانے سے مہنگائی کی چکی میں پسے ہوئے طبقات زندہ درگور ہو جائیں گے، بے پناہ مہنگائی کی وجہ سے عوام کی قوت خرید پہلے ہی جواب دے گئی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی کڑی شرائط کو پورا کرتے کرتے عوام کی نبض روکنا شروع ہو گئی ہے، بجلی کی قیمتیں بڑھانے کے بعد پیٹرولیم کی قیمتوں میں 20 روپے لیٹر تک اضافہ بڑا ظلم ہے، موجودہ حالات میں عوام کے لئے دو وقت کی روٹی کو پورا کرنا مشکل ہو گیا ہے، جب عوام کی قوت خرید نہیں ہو گی تو اس کے کاروبار پر بھی منفی اثرات ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیا جب تک آئی ایم ایف کا ڈھول ہمارے گلے پڑا رہے گا عوام اسی طرح پستی رہیں گی، قرضوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے قومی پالیسی پر کام شروع کیا جائے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes