ڈاکٹرز کے جملہ مسائل کے حل کے لئے پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشن اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے ڈاکٹر سید اسد علی

Published on September 1, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 406)      No Comments

unnamed
ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی / یو این پی)پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشن واہ ، ٹیکسلا حسن ابدال چپیٹر کے صدر ڈاکٹر سید اسد علی نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز کے جملہ مسائل کے حل کے لئے پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشن اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے، مقامی سطح پر کلینکل آورزکے لئے سی ایم ای ورکشاپ کا انعقاد اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے،ڈرگ ریگولر اتھارٹی سے مکمل تعاون کیا جارہا ہے،مقامی سطح پر تنظیمی کاوشوں کی بدولت اکثریتی ہسپتالوں اور پرائیویٹ کلینکس کی رجسٹریشن کا عمل مکمل ہوچکا،ورکشاپس کا انعقاد ڈاکٹرز کو جدید تقاضوں اور میڈکل کی ایڈوانس رسرچ سے ہم آہنگ کرنا ہے ،ان خیالات کا اظہار انھوں نے واہ کینٹ کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ سی ایم ای کریڈٹ آورز ورکشاپ سے اپنے خطاب کے دوران کیا ، نظامت کے فرائض معروف معالج چائلڈ سپیشلسٹ جنرل سیکرٹری پی اے ایف پی ڈاکٹر الہی بخش اعوان سرانجام دے رہے تھے،سی ایم ای کریڈٹ آورز ورکشاپ سے سرجن ڈاکٹر نوید اشفاق نے اکیوٹ ابڈامن سے متعلق مختلف بیماریوں آنتوں کی سوزش،پتہ کی سوزش ،ایپنڈ سائیٹس و دیگر کا احاطہ کیا اور سرجری سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی،ڈاکٹر احمد اقبال نے واہ کینٹ میں سی ایم ای ورکشاپ کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسقتبل میں بھی مقامی سطح پر ایسی ورکشاپ کا انعقاد ہوتا رہے گا ،مصطفیٰ کاظمی کا کہنا تھا کہ پی اے ایف پی کے تھرو ریجن میں اسے لانچ کیا جائے گا، جس سے بلاشبہ بہت سے ڈاکٹرز مستفید ہوسکیں گے،سرپرست تنظیم ڈاکٹر شاہد نواز ملک کا کہنا تھا کہ تنظیمی ساتھیوں کی مشترکہ کاوشوں سے سی ایم ای کلینکل میٹنگ کا انعقاد ممکن ہوسکا ،پی اے ایف پی ڈاکٹرز کی فلاح و بہبود کے لئے سرگرم عمل ہے،سی ایم ای ورکشاپ میں واہ کینٹ ٹیکسلا حسن ابدال کے نامور ڈاکٹرز سپیشلسٹ کی کثیر تعداد موجود تھی،اس موقع پر ڈاکٹرز نے پی اے ایف پی کی ممبر شپ حاصل کرنے کے لئے فارم پر کئے اور پی اے ایف پی کی کاوشوں کو سراہا ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes