وہاڑی،نومنتخب چیئر مین ضلع کونسل پیرغلام محی الدین چشتی 31دسمبر کو حلف اٹھائیں گے

Published on December 30, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 447)      No Comments

peer

وہاڑی( ڈاکٹر بی اے خرم ) نومنتخب چیئر مین ضلع کونسل پیرغلام محی الدین چشتی، وائس چیئرمین ضلع کونسل عاصم سعید خان منیس اوروائس چیئرمین رانا شاہد سرور کی تقریب حلف برداری 31دسمبر کو 10بجے صبح دفترضلع کونسل میں منعقد ہو گی ریٹرننگ آفیسر ٹی ایم او میاں اظہر جاوید نومنتخب چیئر مین اور وائس چیئرمینوں سے ان کے عہدوں کا حلف لیں گے دریں اثناء ڈی سی او علی اکبر بھٹی نے ضلع کونسل میں حلف بردار ی کی تقریب کے انتظامات کا جائزہ لیا تقریب کوپروقار اور شایان شان بنانے کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں علاوہ ازیں چیئرمین بلدیہ وہاڑی شیخ محمد حسین اور وائس چیئرمین بلدیہ غلام مرتضے ڈوگر کی تقریب حلف برداری بھی31دسمبر کو صبح دس بجے ٹی ایم اے آفس وہاڑی میں منعقد ہو گی جس میں ریٹرننگ آفیسر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عاصم بھٹی بلدیہ کے نومنتخب چیئرمین اور وائس چیئرمین سے حلف لیں گے ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے وہاڑی تنویرالرحمن بھی اس موقع پر موجود ہوں گے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题