خیبرپختون خوا میں ہفتے کے دو دن مارکیٹیں بند رکھنے کا حکم نامہ جاری

Published on March 18, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 133)      No Comments


پشاور(یو این پی)کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے خیبرپختون خوا کی حکومت نے ہفتے میں دو روز مارکٹیں بند کرنے کا اعلامیہ جاری کردیا۔اعلامیے کے مطابق نو اضلاع میں ہفتے اور اتوار مارکٹیں بند رہیں گی۔تمام شادی ہالوں میں ان ڈور پروگراموں پرپابندی عائد اور تین سو سے زائد افراد کے پروگرام پرپابندی عائد ہوگی۔صوبائی حکومت کے جاری کردہ اعلامیے میں پبلک مقامات پر ماسک کے استعمال کو لازمی قراردیا گیا ہے اس کے علاوہ سرکاری اور غیر سرکاری دفاتر میں کام کے لیے پچاس فی صد عملے کو بلانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔حکومتی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کھیلوں کے سرگرمیوں پر پابندی ہوگی اور تفریحی پارک شام چھ بجے تک بند ہوں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes