پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے آج 5اگست کو یوم استحصال کشمیر منایا جائیگا

Published on August 4, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 287)      No Comments

اسلام آباد (یو این پی)پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے آج 5اگست کو یوم استحصال کشمیر منایا جائیگاجس کا مقصد مودی سرکار کی جانب سے جموں و کشمیر پر قبضے کیلئے اس کی خصوصی حیثیت ختم کرکے وادی میں آرٹیکل370کے غیر قانونی اقدام کی مذمت کرنا ہے۔اس سلسلے میں فیصل آباد سمیت ملک بھر میں تقریبات کا اہتمام کیاجائے گا،ریلیاں نکالی جائیں گی جس میں کشمیریوں کے ساتھ بھر پور اظہار یکجہتی کیاجائے گا اور کشمیر میں مودی سرکار کی جانب سے آرٹیکل370کے نفاذ پر احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔چار سال قبل یعنی 5 اگست 2019ء کو بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کی حکومت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی الگ ریاستی حیثیت ختم کرکے مظلوم کشمیریوں کو ان کی اپنی ہی ریاست سے بے دخل کرنے کی سازش کی جس کے بعد وادی میں مظاہروں کے ڈر سے لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme