ٹیکسلا،بیس ہزار مزدوروں کی نمائندہ تنظیم پی او ایف ورکمین ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل

Published on October 15, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 723)      No Comments

SANYO DIGITAL CAMERA
ٹیکسلا(یو این پی)بیس ہزار مزدوروں کی نمائندہ تنظیم پی او ایف ورکمین ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ،ایک مرتبہ پھرپینل کراس ہوگیا،الیکشن کمشنر چوہدری سرور نے حتمی نتائج کا ا علان کیا، صدارت اور جنرل سیکرٹری کے پینل الیکشن میں پانچ پینلز نے انتخابات میں حصہ لیا،حافظ اسلم تصدق صدر طاہر حمید بٹ جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے، الیکشن کمیٹی پر مخصوص پینل کی انتخابی مہم چلانے کا الزام،تمام تر اوچھے ہتکنڈوں کے باوجود مزدوروں نے تاریخی فیصلہ دیکر تنظیم کا وقار بحال کیا،مزدوروں نے جس اعتماد کا اظہار کیا اسے کبھی فر اموش نہیں کرسکتا،جرات اور بہادری کے ساتھ مزدوروں کے حقوق کی جنگ لڑوں گا،نو منتخب صدر کو فتح کے بعد مزودروں کے اجتماع سے خطاب ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان آرڈیننس فیکٹری میں بیس ہزار مزدوروں کی نمائندہ تظیم کے انتخابات ہوئے کراچی ، کیماڑی ، حولیاں ، سنجوال سمیت 66 حلقوں میں الیکشن ہوئے ،الیکشن کمشنر چوہدری سرور کی نگرانی میں پندرہ رکنی الیکشن کمیٹی نے تمام الیکشن پروسس کو مانیٹر کیا،البہبود پلازہ میں قائم پی او ایف ورکمین ایسوسی ایشن کے دفتر میں الیکشن سیل قائم کیا گیا تھا ،الیکشن کمیشنر کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابق صدارتی امیدوار حافظ اسلم تصدق نے کل 6429 ووٹ حاصل کئے جبکہ راجہ عابد نذیر کیانی 5762 ووٹ لیکر دوسے نمبر پر رہے،اس طرح صدارتی امیدوار حافظ اسلم تصدق نے 667 ووٹوں کی لیڈ کے ساتھ کامیابی حاصل کی دیگر صدارتی امیدواروں میں طارق محمود بٹ ے 2106 ، حسن نواز خٹک نے 2190 ، وحید اقبال مجروع نے 350 ووٹ حاصل کئے ، جنرل سیکرٹری کے الیکشن میں طاہر حمید بٹ نے کل 6465 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ شہزادہ خان 5891 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے،جنرل سیکرٹری طاہر حمید بٹ نے 574 ووٹوں کی لیڈ کے ساتھ میدان مارا ،جنرل سیکرٹری کے دیگر امیدواروں میں تنویر اقبال ڈار نے 2114 ،میاں جابر اقبال نے 1859 اور رضوان نے 288 ووٹ حاصل کئے،نتائج کے موقع پر مزدوروں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے نو منتخب جنرل سیکرٹری طاہر حمید بٹ کا کہنا تھا کہ کراس پینل کی ریت اچھی نہیں تاہم وہ مزدوروں کے عظیم مفاد میں کام کریں گے،انھوں نے الیکشن کے آخری ایام میں پی او ایف منیجمنٹ کی جانب سے ناروا رویہ پر انھیں تنقید کا نشانہ بنایا ،پی او ایف ورکمین ایسوسی ایشن کے الیکشن میں واہ کینٹ ٹیکسلا کے سیاسی ، کاروباری اور دیگر طبقہ سے تع لق رکھنے والوں کی نگاہیں جمی ہوئیں تھیں لوگ بے چینی سے نتائج کا انتظار کر رہے تھے ،یاد رہے کہ حالیہ پی او ایف ورکمین ایسوسی ایشن کے الیکشن میں شکست سے دوچار ہونے والے صدراتی امیدوار کا تعلق مسلم لیگ ن سے تھا،جبکہ حافظ اسلم تصدق کومختلف جماعتوں کی حمائت حاصل تھی،لیکن موصوف کینٹ بورڈ الیکشن میں پی ٹی آئی کی انتخابی مہم میں پیش پیش تھے ،نتائج کے بعد کینٹ بورڈ پی ٹی آئی کے کونسلر عمران خان کی جانب سے تمام ساتھیوں کے لئے لائق علی چوک میں کھانے کا اہتمام کیا گیا تھا حافظ اسلم تصدق اپنے ساتھیوں کے ہمراہ جلوس کی صورت میں لائق علی چوک پہنچے

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme