اوسلو میں پاک ناروے فورم کے زیرِ اہتمام یومِ پاکستان کے حوالے سے پروقار تقریب کا انعقاد

Published on April 1, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 493)      No Comments

اوسلو ( یو این پی ) گذشتہ روز ناروے میں مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے والی تنظیم پاک ناروے فورم کے زیرِاہتمام یومِ پاکستان کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ناروے میں تعینات پاکستانی سفیر عبد الحمید نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ قاری نور محمد سیالوی نے تلاوتِ قرآنِ کریم سے تقریب کا آغاز کیا اور ناروے میں مقیم معروف نعت خواں عبد المنان نے نعت شریف کی سعادت حاصل کی۔ حاجی ذوالفقار نے تقریب کے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض سرانجام دیئے۔ اس تقریب میں ناروے میں مقیم پاکستانی کمیونیٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مسلم لیگ ن ناروے کے صدر رانا بختیار احمد ، جنرل سیکرٹری ملک اختر اعوان، پی پی پی ناروے کے صدر چوہدری زمان اور سینئر عہدیدار الیاس کھوکھر، ق لیگ ناروے کے سینئر عہدیدار چوہدری شبیر، کرکٹ ایسوسی ایشن ناروے کے صدر چوہدری تنویر، سابقہ ممبر آف نارویجن پارلیمنٹ چوہدری اختر اور پاکستان ناروے فورم کے سینئر عہدیداران چوہدری اسماعیل سرور ، چوہدری اقبال، چوہدری قمر عباس ٹوانہ، وسیم شہزاد، محسن جوئیہ اور اوسلو ٹی وی کے سی ای او ارشد وحید چوہدری نے شرکت کی۔ تقریب میں معززینِ علاقہ کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی۔ تقریب کے اختتام پر اوسلو اسلامک کلچرل سینٹرکے امام مولانا محبوب الرحمٰن نے دعائیہ کلمات ادا کیے اور پاکستان کی ترقی و سالمیت کے لیے خصوصی دعا کی۔ آخر میں پاک ناروے فورم کی جانب سے حاضرین کے لیے پرتکلفعشائیہ کا انتظام بھی کیا گیا تھا۔

Pak-Nor Forum  (2)Pak-Nor Forum  (1)

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes