انرجی ڈے کے حوالہ سے سماجی تنظیموں اور محکمہ جنگلات کے زیر اہتمام نجی کالج میں تقریب

Published on March 5, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 107)      No Comments

کالج کی طالبات نے انرجی ذرائع کے حوالے سے ماڈلز پر بریفنگ دی،پودے لگائے گئے
بورے والا(یواین پی)بین الاقوامی انرجی ڈے کے حوالہ سے سماجی تنظیموں اور محکمہ جنگلات کے زیر اہتمام نجی کالج میں تقریب،کالج کی طالبات نے انرجی ذرائع کے حوالے سے ماڈلز پر بریفنگ دی،پودے لگائے گئے اور واک بھی کی گئی تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی انرجی افیشینسی ڈے کے موقع پر گرو گرین نیٹ ورک پاکستان، سول سوسائٹی نیٹ ورک،ایس ڈبلیو سی ڈی ایس، انڈس کنشو ریشم ، اور محکمہ جنگلات کے زیر اہتمام ایسنٹ کالج میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں کالج کی طالبات نے توانائی کے متبادل ذرائع کے حوالہ سے مختلف ماڈلز تیار کئے اور ان پر بریفنگ دی تقریب میں پی ٹی آئی کے سینئر راہنماءملک فاروق اعوان،پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی صدر ملک ذوالفقار اعوان،سول سوسائٹی نیٹ ورک کے شیخ شاہ رخ،ڈپٹی کنوینئر چوہدری اصغرعلی جاوید، سید زاہد حسین مشہدی،شیر خاں کھچی، ڈائریکٹر ایسنٹ کالج آصف ابراہیم اور بلاک آفیسر آفیسرجام ماجد عباس نے شرکت کی ورلڈ انرجی ڈے کے موقع پر کالج کے احاطہ میں پودے لگائے گئے اور کالج کے طلباءنے نمائندہ شخصیات کے ہمراہ آگاہی واک بھی کی جس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ بورے والا میں نیا 220 کے وی کا نیا گرڈ اسٹیشن بنایا جائے،میپکو ڈویژن میں نئے سب ڈویژن بنائے جائیں اور توانائی کے متبادل ذرائع پر حکومت ٹیکس کی چھوٹ دے

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme