پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کینال روڈ ایکسپریس وے پر مردہ مرغیاں سپلائی کرنے والا لوڈر رکشہ کے ڈرائیور کو گرفتار

Published on August 11, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 186)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کینال روڈ ایکسپریس وے پر مردہ مرغیاں سپلائی کرنے والا لوڈر رکشہ کے ڈرائیور کو گرفتار کر کے 11 سو کلوگرام مردہ مرغیاں برآمد کر لیں، مذکورہ مردہ مرغیاں شہر بھر کے مختلف ہوٹلوں میں سپلائی کی جاتی تھی۔تفصیل کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر کینال روڈ ایکسپریس وے پر لوڈر رکشہ پر مردہ مرغیاں نیلے ڈرموں میں ڈال کر شہر کی طرف لائی جا رہی تھیں جبکہ گاڑی پر مردہ پرندوں کی نقل وحمل کے حوالے سے کوئی برانڈنگ نہ کی گئی تھی اور مردہ مرغیوں کا مکروہ دھندہ کرنے والے لوڈر رکشہ کے ڈرائیور سفیان کو حراست میں لیکر 1100 کلوگرام مردہ مرغیاں برآمد کر کے تلف کر دیں، مذکورہ مرغیوں کا گوشت شہر بھر کے مختلف ہوٹلز میں سپلائی کیا جا رہا تھا اور مردہ گوشت کے استعمال سے شہری معدہ‘ جگر اور آنتوں کی مختلف بیماریوں کا سبب بن رہا ہے۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر آپریشن کا کہنا ہے کہ انسانی صحت سے کھیلنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme