روز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف ٹھٹھہ شہر میں احتجاجی مظاہرہ

Published on August 12, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 212)      No Comments

ٹھٹھہ(یواین پی/ حمید چنڈ) سندھ ترقی پسند پارٹی ضلع ٹھٹھہ کے زیر اہتمام ضلع ٹھٹھہ اور صوبہ سندھ سمیت پورے ملک میں روز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف ٹھٹھہ شہر میں احتجاجی مظاہرہ کیا ریلی کئ قیادت ایس ٹی پی ضلع ٹھٹھہ کے صدر سید جلال شاھ، ناتھو خان بروھی، راجو قریشی سومار ملاح، حکیم بروہی، علی محمد ناھیو، جمیل سمون، عثمان ہنگوڑو نے ایپکا کے رہنما ارباب سجاد سمون نے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کی کمر کچل کر رکھ دی ہے، لیکن عوام کی بھوک، بدحالی اور پریشانیوں کا حکمرانوں کو کوئی احساس نہیں غریب کھانے کی فکر میں ہیں، وہ عوام کی بھوک، افلاس اور پریشان ہیں۔ روزگار نہ ہونے کی وجہ سے خودکشی کرنا روز کا معمول بن گیا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ مہنگائی پر قابو پا کر کسانوں کی اجرت میں اضافہ کیا جائے، بےروزگاروں کو روزگار فراہم کیا جائے، غریب عوام کو بھوک اور افلاس سے بچایا جائے اور غیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی جائے، کوہستانی زمینوں پر قبضے ختم کیے جائیں، تاکہ عوام بھتر سے بھتر زندگی گزار سکیں اور عوام کو جینے کا حق دیا جائے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog