دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے ٹھوس اقدامات کی اشد ضرورت ہے؛ ڈاکٹر فردوس عاشق

Published on February 21, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 283)      No Comments


سیالکوٹ(یو این پی ۔۔ عبدالکریم سیال)ملک سے دہشت گردی ختم کرنے کے لئے تقریباََ پونے دوسے کے قریب وہ دہشت گرد جنہیں عدالتوں کی طرف سے سزائے موت سنائی جا چکی ہے انہیں تختہ دار پر لٹکاکر دہشت گردوں کے حوصلے پست کئے جائیں اور پنجاب میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے متعلق دو رائے نہیں ہونی چاہیے کیونکہ دہشت گردوں نے جس طرح وزیراعلیٰ کی ناک کے نیچے دھماکہ کیا ہے اس سے تمام صورتحال عیاں ہو جاتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کیا اور کہا کہ دربار ، درگاہیں امن ، پیار ، محبت ، انسانیت اخوت کا درس دینے والے مقامات اور انسانیت کی یونیورسٹیاں ہیں جہاں محبت کا نصاب پڑھایا جا تا ہے ۔ ان مقامات پر ہونے والی دہشت گردی کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گرد امن کو تہہ بالا کر کے لوگوں کے حوصلے پست کرنا چاہتے ہیں جنہیں انہیں قطعاََ کامیابی حاصل نہیں ہو سکتی ۔ پاکستانی قوم مشکلات میں گھبرانے والی نہیں ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کے اثرات عالمی دنیا پر نمودار ہوتے ہیں۔ دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے ٹھوس اقدامات کی اشد ضرورت ہے ۔ دہشت گرد ملک وقوم کے دشمن ہیں جن کو عبرت کا نشان بنانے کی ضرورت ہے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog