بورے والا ہومیو پیتھک ڈاکٹرز ایسو سی ایشن کے زیراہتمام فری ہومیو ڈسپنسری قائم کی جائے گی

Published on March 3, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 590)      No Comments

homeopathic_globule
ماہانہ اجلاس میں اس بات کا فیصلہ بھی کیا گیا کہ غریب اور مستحق مریضوں کے لئے 18مارچ کو فری ہومیو کیمپ لگایا جائے گا
بورے والا(یواین پی) بورے والا ہومیو پیتھک ڈاکٹرز ایسو سی ایشن بورے والا کا ماہانہ اجلاس منعقد ہوا ،اجلاس میں ڈاکٹر بی اے خرم،ڈاکٹرمختار احمد بیگ ،ڈاکٹر منصورالحق شاہد،ڈاکٹرابراراحمد،ڈاکٹر عبدالمجید چوہدری،ڈاکٹر سلیم ،ڈاکٹررانا فہیم ،ڈاکٹر طارق چشتی،ڈاکٹرزاہد حسین اور ڈاکٹراحسن رشید میاں نے شرکت کی ،اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ غریب،مستحق اور دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے فیض آباد میں بورے والہ ہو ڈاکٹر ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام مستقل بنیادوں پہ فری ہومیومیڈیکل ڈسپنسری ماہ مارچ کے پہلے عشرے میں بنائی جائے گی فری ڈسپنسری میں ہومیو ڈاکٹر زاہد حسین مریضوں کا معائنہ کیا کریں گے اور اسی جگہ 18مارچ کو فری ہومیو کیمپ بھی لگایا جائے گا جہاں غریب ،نادار اور مستحق مریضوں کو چیک اپ کے بعد فری ادویات دی جائیں گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes