آزادی بہت بڑی نعمت ہے،نگران وزیرِ اعلیٰ پنجاب

Published on August 14, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 273)      No Comments

لاہور (یو این پی)نگران وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے یومِ آزادی پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی بہت بڑی نعمت ہے، اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ہے ہم آزاد وطن میں سانس لے رہے ہیں۔ایک بیان میں محسن نقوی نے کہا ہے کہ وطن کے امن کی خاطر جانیں قربان کرنے والے شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ یومِ آزادی کا تقاضا ہے ہم ماضی کے تجربات کی روشنی میں بہتر مستقبل کے لیے حکمت عملی بنائیں۔نگران وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ ایمان، اتحاد اور تنظیم کے اصولوں پر کار بند رہ کر سب کو ملکی ترقی کے لیے بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا۔محسن نقوی نے کہا کہ آنے والی نسلوں کو پُرامن، مضبوط اور خوشحال پاکستان دینا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes