لاہور(یواین پی)مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی ترجمان جس انداز میں نواز شریف کی صحت سے متعلق بیانات دیتے ہیں، انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ فیصلہ ان کے بیانات سے نہیں ہونا۔ایک بیان میںانہوں نے کہا کہ نوازشریف کی صحت سے متعلق میں نے یا کسی اور نے نہیں ڈاکٹرز نے بتانا ہے، پارٹی ( ن لیگ) میں سب کی رائے ہے کہ نوازشریف علاج مکمل ہونے پر وطن واپس آئیں۔ن لیگی ترجمان نے مزید کہا کہ وفاقی اور پنجاب حکومت نے نواز شریف کو علاج کے لیے باہر بھیجا، صوبائی حکومت کے بورڈ نے کہا تھا کہ میاں صاحب کا علاج پاکستان میں ممکن نہیں۔