میرپورخاص، مبینہ طور پر جنسی ہراساں کا شکار نرسوں نے ڈاکٹر کی پٹائی کردی

Published on February 20, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 286)      No Comments


میرپور(یو این پی ) میرپور خاص کے سول اسپتال میں آپریشن تھیٹر میں نرسوں نے جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کرکے ایک ڈاکٹر پر حملہ کرکے لاتوں،گھونسوں اور تھپڑوں کی بارش کردی، جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔میرپورخاص کا سول اسپتال آج صبح اس وقت میدان جنگ بن گیا، جب نرسوں اور ڈاکٹر رمیش کمار کا آپریشن ٹھیٹر میں آمنا سامنا ہوا اور تلخ کلامی سے ہوتے ہوئے معاملہ ہاتھا پائی تک پہنچ گیا۔متاثرہ نرسوں نے الزام عائد کیا کہ ڈاکٹر انہیں جنسی طور پر ہراساں کرنے کی کوشش کرتا تھا، نامناسب پیغامات بھیجتا تھا اور منع کرنے کے باوجود باز نہیں آیا، بلیک میلنگ کا یہ سلسلہ کئی دن سے جاری تھا، جس پر انہوں نے انتظامیہ کو شکایت کر رکھی ہے۔نرسوں کے مطابق انکوائری کمیٹی کی تحقیقات جاری ہیں اور شکایت کرنے پر ناراض مذکورہ ڈاکٹر نے آج ان پر حملہ کردیا۔دوسری جانب مذکورہ ڈاکٹر نے موقف اختیار کیا کہ آپریشن تھیٹر میں بناؤ سنگھار اور بدتمیزی سے روکنے پر نرسوں اور ان کے ساتھیوں نے حملہ کیا۔واقعے کے بعد پولیس اسپتال میں پہنچ گئی اور مرکزی گیٹ بند کرکے تمام آپریشن بھی ملتوی کر دیئے گئے۔ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے مطابق مذکورہ ڈاکٹر کو چند ماہ قبل بھی مریضہ سے بدتمیزی کی شکایت پر سول اسپتال میرپورخاص سے ہٹا کر ان کا اندرون سندھ کے ایک تحصیل اسپتال میں تبادلہ کردیا گیا تھا۔واقعے کے بعد سول سرجن نے 3 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ ڈاکٹر کے خلاف 2014 میں بھی ایک مریضہ نے جنسی ہراساں کرنے کی شکایت درج کروائی گئی تھی، جس پر چیف سیکریٹری نے ڈاکٹر کو قصوروار قرار دے کر برطرفی کا شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔اور بعد میں اسی ہسپتال میں تعینات کر دیا گیا تھا۔دوسری جانب صوبائی وزیر صحت سکندر میندھرو نے بھی واقعے کا نوٹس لے لیا۔میڈیا سے گفتگو میں سکندر میندھرو نے کہا کہ واقعے میں ملوث ڈاکٹر کو سخت سزا دی جائے گی، ڈاکٹری جیسے عظیم پیشے میں ایسی حرکت کرنے والے لوگ قبول نہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر اسی ڈاکٹر کے خلاف پہلے بھی شکایات ہیں تو پھر ہم جواب دہ ہیں کہ وہ اب تک نوکری پر کیوں ہے، تبادلے ان مسائل کا حل نہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes