جرائم پیشہ افراد کیخلاف میری کارروائیاں جاری رہے گی، ملک ابوزر امجد

Published on August 17, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 247)      No Comments

جرائم پیشہ عناصر یا تو اپنا قبلہ درست کر لیں یا پھر جیل کی سلاخوں کے پیچھے سزا بھگتنے کیلئے تیار رہیں،
مانگامنڈی (یو این پی)ایس ایچ او مانگامنڈی ملک ابوزر امجد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کیخلاف میری کارروائیاں جاری رہے گی۔قبضہ مافیا بھتہ مافیا کیخلاف کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے۔اگر کسی کی جائیداد پر کوئی قبضہ مافیا قبضہ کی کوشش کرتا ہے تو وہ سیدھا میرے پاس آئے کسی قبضہ مافیا کے گروہوں کو کسی غریب کی جائیداد پر قبضہ کرنے کی اجازت نہیں ہے ۔میرے تھانہ کی حدود میں جرائم پیشہ عناصر یا تو اپنا قبلہ درست کر لیں یا پھر جیل کی سلاخوں کے پیچھے سزا بھگتنے کیلئے تیار رہیں۔ڈی آئی جی آپریشن لاہور، اور ایس پی صدر ڈویژن آپریشن لاہور کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کیخلاف میری کارروائیاں جاری رہے گی ۔افسران نے مجھے علاقے سے جرائم کے خاتمہ کیلئے لگایا ہے انشاءاللہ جرائم کو جڑ سے خاتمہ کیلئے میری تمام تر کوششیں بروئے کار لاؤ گا ۔نوجوان نسل کو تباہ کرنے والے منشیات فروشوں اور جواریوں کیخلاف کارروائیاں جاری رکھو گا۔چوروں ڈاکوں اشتہاریوں کو نکیل ڈالنے کیلئے علاقے میں سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جن سپیشل ٹیموں کی نگرانی خود کر رہا ہوں۔میرے متعلقہ غریب عوام کے مسائل کے حل کیلئے میرے دفتر کے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں بدمعاشوں رسہ گیروں کی زمین تنگ کرنے کیلئے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی ۔ٹاوٹوں کا میرے تھانہ میں داخلہ بند ہے ۔جبکہ کرپٹ اہلکاروں کی میرے تھانہ میں کوئی جگہ نہیں ہے رشوت لینے والے اہلکاروں کی محکمانہ رپورٹ بنا کر انکے خلاف بھی سخت ایکشن لیا جائے گا ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes