رشید گوڈیل پر حملہ، ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیرداخلہ سندھ اور آئی جی کو بھیج دی گئی

Published on August 19, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 285)      No Comments

05
کراچی(یو این پی) ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل پر حملے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیرداخلہ سہیل انور سیال اور آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کو بھیج دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما عبدالرشید گوڈیل پر حملے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے جو وزیرداخلہ سندھ سہیل انور سیال اور آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کو بھیج دی گئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو پولیس نے حاصل کرلی ہے۔رپورٹ کے مطابق رشید گوڈیل نے بہادرآباد میں سپراسٹور سے خریداری کی اور ان پر فائرنگ سپر اسٹور سے گھر جاتے ہوئے کی گئی جب کہ موٹر سائیکل سوار ملزمان نے گاڑی کا شیشہ بھی کھٹکھٹایا اور رشید گوڈیل پر 8 گولیاں فائر کی گئیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme