بااثر افراد مجھے اور میری فیملی کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں حاجی محمد حسین پالاری

Published on October 25, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 45)      No Comments

ٹھٹھہ(یواین پی/ حمید چنڈ) نوری آباد کے رہائشی حاجی محمد حسین پالاری نے مکلی میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران الزام لگاتے ہوئے کہا کہ دو مہینے پہلے اسکے بیٹے زبیر پالاری کو مقامی بااثر افراد ہتھیار کے زور پر اغوا کرکے جنگل کی طرف لے گئے اور اسکی ٹانگوں میں گولیاں مار کر شدید زخمی کردیا تھا اور فرار ہوگئے جنکے خلاف نوری آباد تھانے میں کیس داخل کرایا تھا مگر نوری آباد پولیس بااثر افراد کو گرفتار کرنے کو تیار نہیں جوکہ کیس ایڈشنل سیشن کورٹ جامشورو میں بھی چل رہا ہے مگر اب ملزمان مجھے کافی تنگ کررہے ہیں اور کیس سے ہاتھ اٹھانے کے لیے مجھے اور میرے بیٹوں کو مزید نقصان پہنچا نے کی دھمکیاں دے رہے ہیں حاجی محمد حسین پالاری نے مذید بتایا کہ میں سماجی ورکر ہوں کسی سے کوئی جھگڑا فساد کرنا نہیں چاہتا میں قانونی طور پر عدالت سے انصاف کا طلب گار ہوں میرے زخمی بیٹے کا علاج ابھی تک جاری ہے مگر کل دوبارہ بااثر افراد نے ہمارے گھر پر چڑھائی کرکے میرے بیٹے محب پالاری اور زبیر پالاری پر حملہ کرکے فائرنگ کرنے کی کوشش کی مگر گائوں والوں کی مداخلت پر ناکام ہوگئی جسکی اطلاع نوری آباد تھانے کو بروقت دی مگر پولیس نے کوئی کاروائی نہیں کی انہوں نے کہا کہ بااثر افراد سے مجھے اور میرے بیٹوں کو جان کا خطرہ ہے انہوں نے بالا حکام سے مطالبہ کیا کہ ہمیں قانونی تحفظ فراہم کرکے ہمیں دھمکیاں دینے اور نقصان پہنچا نے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ورنہ عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme