حضرت شیخ القرآن غلام علی اوکاڑوی کے دو روزہ سالانہ عرس مبارک کی تیاریاں عروج پر

Published on August 20, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 141)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی/شیخ ندیم شیراز )حضرت شیخ القرآن غلام علی اوکاڑوی کے دو روزہ سالانہ عرس مبارک کی تیاریاں عروج پر۔ 27،26 اگست ہفتہ اتوار جامعہ اشرف المدارس میں ہو گا۔ سجادہ نشین پیرمفتی محمد فضل الرحمن اوکاڑوی صدارت کریں گے۔ ترجمان پیرمحمد خالد زاہد اشرفی کی صحافیوں سے گفتگو۔۔ عالم اسلام کے عظیم روحانی و علمی پیشوا حضرت شیخ القرآن مولانا غلام علی اوکاڑوی رحمۃ اللہ علیہ کے دو روزہ سالانہ عرس مبارک کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ عرس مبارک مورخہ 27،26 اگست بروز ہفتہ اتوار مرکز علوم اسلامیہ جامعہ حنفیہ دارالعلوم اشرف المدارس جی ٹی روڈ اوکاڑہ میں سجادہ نشین صاحبزادہ پیرمفتی محمد فضل الرحمن اوکاڑوی کی زیرصدارت اور نبیرہ شیخ القرآن علامہ صاحبزادہ پیر محمد حمزہ اوکاڑوی کی زیرنگرانی منعقد ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار ترجمان جانشین شیخ القرآن مولاناپیرمحمدخالدزاہداشرفی سمنانی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عرس مبارک میں سیاح عالم، خطیب دوراں علامہ ڈاکٹر کوکب نورانی اوکاڑوی(کراچی) الشیخ علامہ سید محمد اللہ حسینی(متحدہ عرب امارات) شیخ الحدیث مفتی غلام یسین اشرفی، علامہ ڈاکٹر سلمان مصباحی۔ علامہ عمران آسی سیالکوٹ، پروفیسر ڈاکٹر شمس الرحمن شمس پشاور، علامہ حافظ سید محمد محمود الحق شاہ بوریوالہ سمیت دیگر علماء کرام خطاب کریں گے عرس مبارک کے مہمان خصوصی جگرگوشہ خطیب اعظم پاکستان صاحبزادہ محمد حامد ربانی اوکاڑوی آف کراچی ہوں گے۔ عرس مبارک میں ملک و بیرون ممالک سے ہزاروں زائرین شرکت کریں گے، خواتین کیلئے میلادالنبی کی محفل 26 اگست بروز ہفتہ صبح 9بجے سے لے کر دوپہر 2 بجے تک ہو گی۔ عصر کی نماز کے بعد مزار شریف کو عرق گلاب سے غسل دیا جائے گا بزم طلباء شیخ القرآن اور مجلس علماء اشرف المدارس کی طرف سے فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات جاری ہیں۔ عرس مبارک کی تمام تقریبات نبیرہ شیخ القرآن علامہ صاحبزادہ پیر محمد حمزہ اوکاڑوی کی زیرنگرانی ہوں گی حافظ اشفاق احمد گجر نقشبندی اشرفی، حافظ محمد نصراللہ خان نقشبندی اشرفی، قاری محمد ممتاز ڈوگر اشرفی قاری عاشق حسین القادری، ترجمان جانشین شیخ القرآن مولانا پیرمحمد خالد زاہد اشرفی سمنانی عرس مبارک کے منتظم ہوں گے۔ عرس مبارک کے موقع پر لنگر کا وسیع انتظام ہو گا۔تمام مہمانان گرامی کو عرس مبارک کا خصوصی دعوت نامے جاری کر دئیے گئے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog