ا داکارہ ماہ نور نے محفل تھیٹرمیں،، دھوم ،،مچادی

Published on December 12, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 859)      No Comments

لاہور(یو این پی)فلم ،ٹی وی اور اسٹیج کی معروف اداکارہ ماہ نور نے محفل تھیٹرلاہور میں،،دھوم ،، مچادی۔تفصیلات کے مطابق محفل تھیٹرلاہور میں جاری اسٹیج ڈرامہ ،،مداری،، سپرہٹ جا رہا ہے اور پرڈیوسر ملک اسحاق لاہور کا نمبر 1پروڈیوسر بن گیا ہے،اس ڈرامہ کی تحریر ہدایات اظہر ملک دے رہے ہیں ہے جبکہ کاسٹ میں ماہ نور کے علاوہ شیزابٹ ،ہنی شہزادی وردہ،دیا علی ،دعا قریشی،اکرم اداس، انواز انجم ،عمران شوقی ،طاہر نوشاد،شکیل چن،ندیم برال اور عامر سوہنا شامل ہے ،ذرائع کے مطابق اداکارہ ماہ نور کی نیو ڈانس آئٹم نے اسٹیج ڈرامہ ،،مداری ،،کو چار چاند لگائے ہوے ہیں ،اس ڈرامہ کے حوالے سے پرڈیوسر ملک اسحاق کا کہنا ہے کہ ہمارا اسٹیج ڈرامہ ،،مداری،، میں ایساکھیل تماشا دیکھا رہے ہیں کہ شائقین کو مدتوں یاد رہے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme