فیصل آباد،کاروبار کا جھانسہ دیکر ملزم پراپرٹی ڈیلر کے ڈیڑھ کروڑ لیکر فرار

Published on August 20, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 60)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر)فیصل آباد کاروبار کا جھانسہ دیکر ملزم پراپرٹی ڈیلر کے ڈیڑھ کروڑ روپے لیکر فرار ہو گیا، واپسی کا تقاضا کرنے پر چیک دیا جو کہ بنک سے کیش نہ ہو سکا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم فاروق کی تلاش شروع کر دی۔تفصیلات کے مطابق سمندری کے رہائشی گل میر خان نے پولیس کو دی جانیوالی درخواست میں بتایا کہ وہ پراپرٹی ڈیلر کا کاروبار کرتا ہے اور اس کے واقف کار ملزم فاروق نے کاروبار کا جھانسہ دیکر رقبہ خریدنے کیلئے ایک کروڑ 55لاکھ کی رقم حاصل کی، بعدازاں رقبہ لیکر دیا اور نہ ہی رقم واپس کی، رقم کی واپسی کا مطالبہ کرنے پر چیک دیا، جو کہ بنک کے اکاؤنٹ میں رقم نہ ہونے کی وجہ سے کیش نہ ہو سکا۔جس پر پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes