حکومت پر تنقید کرنے پر سعودی شہزادہ ملازمت سے برطرف

Published on January 13, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 443)      No Comments

ریاض(یواین پی) حکومتی اقدامات پر تنقید کرنے پر سعودی شہزادہ عبداللہ بن سعود بن محمد کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی شہزادہ عبداللہ بن سعود بن محمد کو حکومتی فیصلوں پر تنقید کرنے پر ملازمت سے برطرف کر دیا گیا ہے، عبداللہ بن سعود بن محمد میری ٹائم اسپورٹس فیڈریشن کے سربراہ تھے تاہم اب ان کی جگہ ایک ملٹری آفیسر کو عہدہ دیا گیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق بر طرف سعودی شہزادہ کی آڈیو ریکارڈنگ سامنے آئی تھی جس میں انہوں نے مبینہ طور پر کرپشن کے الزامات میں شہزادوں کی گرفتاری پر سعودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا، آڈیو میں شہزادے کا کہنا تھا کہ کرپشن الزامات میں گرفتار 11 سعودی شہزادوں کی گرفتاری کے لیے بیان کی گئیں وجوہات بے بنیاد ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال سعودی حکومت نے کرپشن اور منی لانڈرنگ کے خلاف بڑا قدم اٹھاتے ہوئے اینٹی کرپشن کمیٹی بنا کر شہزادہ الولید بن طلال سمیت 11 شہزادے اور 4 وزرا سمیت درجنوں سابق وزرا کو گرفتار کر لیا تھا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes