جشنِ ولادت سلطان العاشقین روحانی جوش و جذبہ سے منایا گیا

Published on August 23, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 44)      No Comments

مانگا منڈی(یو این پی) مرشد کامل اکمل جامع نور الہدیٰ سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس کے یوم ولادت باسعادت کے پر مسرت موقع پر عظیم الشان تقریب سعید کا انعقاد ہوا۔ دنیا بھر سے عاشقانِ صادق جوق در جوق اس بابرکت تقریب میں شریک ہوا تقریب میں تلاوتِ قرآن مجید کے بعد سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس کی بارگاہ میں منقبت کے پھول پیش کئے گئے۔مجلسِ خلفا کی جانب سے دورانِ تقریب ایک سیگمنٹ ’’شان سلطان العاشقین” پیش کیا گیا۔ تحریک دعوتِ فقر کی جانب سے خصوصی طور پر کیک بھی تیار کیا گیا تھا۔ مہمانانِ گرامی کے لئے وسیع لنگر اور خواتین کے لئے پردہ کا خصوصی انتظام کیا گیا تھا

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes