سیالکوٹ میں قومی انسداد پولیو مہم میں دو روز کا اضافہ

Published on December 11, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 493)      No Comments

33333333
سیالکوٹ ۔۔۔ضلع سیالکوٹ میں جاری تین روزہ قومی انسداد پولیو مہم میں مزید دو روز کا اضافہ کردیا گیا اب یہ مہم 12دسمبر تک جاری رہے گی ۔ یہ بات ڈی او ہیلتھ سیالکوٹ ڈاکٹر جاوید وڑائچ نے بتائی۔ انہوں نے بتایاکہ حکومت پنجاب نے انسداد پولیو مہم میں حصہ لینے والے ملازمین کے اعزازیہ کی رقم کودوگنا کردیا ہے جس کا اطلاق آئندہ مہم پر ہوگا۔ انہوں نے بتایاکہ 8دسمبر سے شروع کی گئی مہم میں اب تک 4لاکھ5ہزار577بچوں کو پولیو کے بچاؤ کے قطرے پلائے جاچکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ضلع سیالکوٹ میں انسداد پولیو مہم کامیابی سے جاری ہے اور مائیکرو پلان کے مطابق5لاکھ97ہزار924بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题