نواز شریف کے پاؤں میں ڈالنے والی زنجیر اگر عمران خان کو پہنا دی گئی تو پھر عمران خان کا پول بھی کھل جائے گا یار کموکا

Published on October 1, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 382)      No Comments

Yaar
ہارون آباد(یواین پی)مسلم لیگ (ن) کے رہنماء و سابق ٹکٹ ہولڈر قومی اسمبلی میاں محمد یار کموکا نے موجودہ حالات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے خیال میں موجودہ صورتحال ایسے ہے کہ وہ وعدہ ہی کیا جو وفا ہو گیا پاکستانی سیاست جڑ بن چکا ہے میاں شہبازشریف نے بھی لوٹی ہوئی دولت واپس کرنے کا واعدہ کیا تھا لیکن اقدار نے سب کچھ بھلا دیا ۔اب عمران خان دعوے پے دعوہ کر رہے ہیں جلسوں کو تھیٹر کی شکل بھی دے رکھی ہے لیکن جب کچھ کر کے دکھائیں گے تو پھر قوم قبر پر بھی پھول چڑھائے گی اور قائداعظم ثانی ٹھہریں گے لیکن ایک بات پکی ہے کہ اب عوام اپنا حق لے کر دم لیں گے میاں نواز شریف کے پاؤں میں ڈالنے والی زنجیر اگر عمران خان کو پہنا دی گئی تو پھر عمران خان کا پول بھی کھل جائے گا جلسوں میں دل لبانے والی باتیں اور خطاب اقدار میں سراب بن جاتا ہے ہاشمی صاحب کی بغاوت بھی کسی پوشیدہ راز کی غماز ہے محترم قادری صاحب اپنے خطابات میں گنبد خضرہ کا نام لیتے ہیں یاد رکھیں اگر کوتاہی ہو گئی تو پھر چکنا چور ہو جائیں گے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہامیری مسلم لیگ سے نسبت اضلی ہے میں مسلم لیگ کو چھوڑنا غدااری سمجھتا ہوں لیکن مسلم لیگ کے ٹھیکیدار اگر عوام الناس سے دھوکہ کریں یا اپنے غریب کارکنو ں کو حق نہ دیں تو پھر بیچاروں نے کوئی چارہ تو کرنا ہی ہوتا ہے مسلم لیگ کا منشور پاکستان کی جڑ اور آزادی کی روح ہے انصاف اور اسلام کی ترویج مسلم لیگ کی بنیادی ذمہ داری تھی لیکن مسلم لیگ ماضی میں قوم کے مستقبل کو بھول کر اقتدار کے جھولے میں جھومتی رہی اسی کا نتیجہ آج قوم بھگت رہی ہے مسلم لیگ کو یکجا کرنا اور پھر صاف پانی سے اس کا میل کچیل دھونا میرا منشور ہے ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes