ہارون آباد میں بڑھتی ہوئی ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں پر اظہار تشویش، پولیس کی کارکردگی زیرو

Published on June 6, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 372)      No Comments

news-1371948965-8002.gif
ہارون آباد(یواین پی)مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے تحصیل صدر میاں سہیل ثاقب چوہدری کی دوکان سمیت متعدد دوکانوں پر چوری کی وارداتیں، ہارون آباد میں بڑھتی ہوئی ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں پر اظہار تشویش، پولیس کی کارکردگی زیرو،چور ڈاکو ہیرو بن گئے ،دیدہ دلیری سے ایک ہی رات میں پانجا لگا گئے پولیس بے بس ہوگئی،تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات چور متعدددوکانوں کے تالے توڑ کر نقدی ،موبائل اور دیگر اشیاء لے گئے ،وارداتوں کا نشانہ بننے والی دوکانیں الثاقب ویٹرنری سٹور ،اتفاق ویٹرنری سٹور،لاہور میڈیسن کمپنی ،سمارٹ شاپ کے علاو ہ متعدد دوکانیں شامل ہیں۔ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں نے تاجران اور معززین شہریوں کو شدید اذیت میں مبتلا کردیا ہے اور ان وارداتوں کی وجہ سے تاجر برادری شدید تشویش میں مبتلا ہے اور عام شہری بھی پریشانی سے دوچار ہیں۔ ان وارداتوں کے حوالہ سے پولیس کی غفلت و لاپرواہی انتہا کو پہنچی ہوئی ہے اور پولیس نے تاحال مقدمات درج نہیں کئے جس سے اندازہ ہوسکتا ہے کے پولیس اس سلسلہ میں کس قدر غفلت و لاپرواہی کا مظاہرہ کررہی ہے ۔تاجروں کی دکانیں ایک ایک رات میں چار چار ، چھ چھ اور آٹھ آٹھ چوری کی وارداتوں کا نشانہ بن رہی ہیں۔ تاجروں نے کہاکہ اگرمقامی پولیس نے اپنا قبلہ درست نہ کیا اور ہمیں انصاف فراہم نہ کیا تو مکمل شٹر ڈاؤن کیا جائے گا اور ضلعی سطح پر بھی ہڑتال کی کال دی جائے گی۔تاجر رہنماؤں نے ڈی پی او بہاولنگرمطالبہ کیا ہے کہ دونوں تھانوں کے ایس ایچ او ز کو فوری طور پر معطل کر کے ان کی جگہ نئے اور فرض شناس آفیسر ز کو تعینات کیا جائے تاکہ ہارون ٓباد کے تاجر برادری اور شہری سکھ کا سانس لے سکیں ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme