سیلاب متاثرین کی ہر سطح پر مدد کی جائے گی؛نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی

Published on August 27, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 215)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی/شیخ ندیم شیراز ) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کا دریائے ستلج کے مقام اٹاری کا دورہ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے اٹاری کے مقام پر قائم فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کیا اس موقع پر چیف سیکریٹری پنجاب زاہد اختر زمان اورسیکرٹری ایمرجنسی سروسز پنجاب ڈاکٹررضوان نصیر بھی ان کے ہمراہ تھے انہوں نے فلڈ ریلیف کیمپ میں قائم پاک آرمی کے مدد کاؤنٹر،ہیلتھ کاؤنٹر، لائیو سٹاک کاؤنٹر، ریسکیو کاؤنٹر کا معائنہ کیا کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید اور ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے ریسکیو آپریشن،لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے، فلڈ ریلیف کیمپ میں قائم خیمہ بستی اور سیلاب متاثرین کو فراہم کئے جانیو الے کھانے سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی نے فلڈ ریلیف کیمپ میں قائم خیمہ بستی میں مقیم سیلاب متاثرین سے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولیات سے متعلق دریافت کی اور اس پراپنے اطمینان کا اظہا ر کیا انہوں نے سیلاب متاثرین کے لئے کئے جانے والے اقدامات کو سراہا اور ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف کو بہترین انتظامات کرنے پر شاباش دی۔نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل دیپالپور میں دریائے ستلج سے ملحقہ 107گاؤں زیر آب آئے ہیں جن میں سے 79گاؤں ایسے ہیں جو پوری طرح زیر آب آچکے ہیں اور 86ہزار سے زائد لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے جبکہ خیمہ بستی میں 200سے زائد مردو خواتین اور بچے موجود ہیں جبکہ 40موٹر بوٹ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لئے استعمال کی جا رہی ہیں نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی ہر سطح پر مدد کی جائے گی پنجاب حکومت مشکل کی اس گھڑی میں سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی ضلعی انتظامیہ،ریسکیو 1122پاک آرمی اور تمام متعلقہ ادارے جس جاں فشانی سے سیلاب متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں لگے ہوئے ہیں وہ لائق تحسین ہے انہوں نے کہا کہ الحمد اللہ ابھی تک کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی سیلاب متاثرین کے مال مویشیوں کا کوئی نقصان ہوا ہے انہوں نے کہا کہ خیمہ بستی میں مقیم سیلاب متاثرین کی دیکھ بھال اور بہترین سہولیات فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے انہیں بہترین سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کو بہترین کھانا اور بہترین علاج معالجہ بھی مہیا کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر اہل علاقہ اور صحافیو ں نے وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی زندہ باد کے نعرے بھی لگائے بعد ازاں سید محسن نقوی نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لینے والے ریسکیو 1122کے جوانوں سے فرداََ فرداََ ملاقات کی سید محسن نقوی نے دریائے ستلج کے متاثرہ علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لئے کئے جانے والے آپریشن میں حصہ لینے والے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر چوہدری ظفر اقبال اور ان کی پوری ٹیم کو شاباش دی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog