ترقی کی منازل طے کرنے میں تعلیم کی اہمیت اور افادیت سے انکار ممکن نہیں عرفان علی کاٹھیا

Published on September 9, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 50)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی) ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ زندگی میں آگے بڑھنے اور ترقی کی منازل طے کرنے میں تعلیم کی اہمیت اور افادیت سے انکار ممکن نہیں ہمیں حالات کے تقاضوں کو سمجھتے ہوئے تعلیمی شعبہ کو قابل رشک بنانا ہے جس کے لئے اساتذہ کرام کا کردار سب سے اہمیت طلب ہے طالبعلم ہمارا مستقبل ہیں اور ہمیں ان کو مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے کے قابل بنانے کے لئے محنت کرنا ہے طالبعلم اپنی پوری توجہ تعلیم پر مرکوز کریں اور اپنے والدین ادارہ اور ضلع کا نام روشن کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ پبلک سکول اینڈ کالج اوکاڑہ کے میٹرک کے پوزیشن ہولڈرز طالبعلموں کو سرٹیفیکٹ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ادارہ کی پرنسپل ثروت حسن نے سپاس نامہ پیش کیا اور ادارہ کی کار کردگی سے متعلق بتایا ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا ءطالبات کو قوم کا اثاثہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ بچے مستقبل میں ملک و قوم کی خدمت کریں گے اور ملک کو دنیا کی برادری میں اعلی مقام دلوانے میں اپنا کردار ادا کریں گے بعد ازاں انہوں نے پوزیشن ہولڈر طلباو طالبات میں سرٹیفیکیٹس اور انعامات تقسیم کئے ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme