روائتی لباس اور پگڑی ہماری شاندار روایات کی امین ہیں محمد علی اعجاز

Published on March 14, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 100)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی) پنجاب کلچر ڈے پانچ دریاوں کی سر زمین کے تہذیبی ورثہ کو پوری دنیا کے سامنے پیش کرنے کا احسن ترین قدم ہے جس کا سہرا وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے سر جاتا ہے پنجاب حکومت نے اس خطہ کی ثقافتی زندگی رسم و رواج ،رہن سہن اور معاشرتی زندگی کے دیدہ زیب رنگوں کو خوبصورت انداز میں پیش کیا ہے جو لائق تحسین ہے مقامی دستکاریوں ،دیہی صنعتوں اور مقامی ثفاقت کے حسین امتیاز نے موسم بہار کے رنگوں میں نکھار پیدا کیا ہے میلے ٹھیلے ہماری ثقافتی زندگی کی روایت ہیں روائتی لباس اور پگڑی ہماری شاندار روایات کی امین ہیں جن کا پوری دنیا کے سامنے پیش کیا جانا ہم سب کے لئے قابل فخر ہے ہمیں اپنے پنجابی کلچر پر مان ہے اور اس خوبصورت کلچر کی عکاسی آج بھر پور انداز میں پیش کی گئی ہے ان خیالات کا اظہار کلچر ڈے کے موقع پر ڈپٹی کمشنر آفس میں کلچر واک کے شرکاءسے ریجنل پولیس آفیسر ڈاکٹر معین مسعود ،ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز اور ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار نے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر ڈاکٹر معین مسعود ،ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز اور ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار نے پنجاب کی روائتی پگڑیاں باندھی ہوئی تھیں جبکہ شرکاءتقریب نے بھی پنجاب کے روائتی لباس زیب تن کئے ہوئے تھے تقریب میں پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر چوہدری طارق ارشاد ،ٹکٹ ہولڈر رائے حماد اسلم کھرل ،ٹکٹ ہولڈرز کے نمائندوں ،عمائدین علاقہ اور سرکاری افسران نے شرکت کی ۔بعد ازاں ریجنل پولیس آفیسر ڈاکٹر معین مسعود ،ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز ، ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار ، چوہدری طارق ارشاد ،رائے حماد اسلم کھرل ،پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈرز و نمائندوں نے کلچر ڈے کے موقع پر ضلع کونسل میں کلین اینڈ گرین مہم کے تحت کینوکے پودے بھی لگائے انہوں نے جناح پارک میں سرکاری اداروں ،این جی اوز ،پرائیویٹ سکولز ،ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی اور میونسپل کار پوریشن اوکاڑ ہ کی جانب سے لگائے گئے پھولوں کے سٹالز ،دستکاریوں ،سکاوٹس ،دیہی زندگی کی عکاسی کرنےو الے سٹالز ،مقامی دیہی صنعتوں کے سٹالوں اور فوڈ سٹریٹ کا بھی دورہ کیا اس موقع پر مہمانان گرامی نے دیہی زندگی کی عکاسی کرنےوالے سٹالز پر رکھی گئی مقامی دستکاریوں میں گہری دلچسپی کا اظہا ر کیا انہوں نے کلچر ڈے کے حوالے سے کئے گئے انتظامات پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا ریجنل پولیس آفیسر ڈاکٹر معین مسعود نے کلچر ڈے کے سلسلہ میں ضلع میں شاندار پروگراموں کے انعقاد پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی کاوشوں کو سراہا ۔بعدا زاں ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار نے تحصیل رینالہ خورد اور تحصیل دیپالپور میں کلچر ڈے کے حوالہ سے ہونے والی تقاریب میں شرکت کی ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes