اکتوبر کے ماہ سے بجلی سستی ہو جائے گی۔خرم دستگیرخان

Published on August 25, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 169)      No Comments

کراچی(یواین پی) وفاقی وزیر برائے توانائی انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ اکتوبر سے بجلی کی قیمتوں میں کمی ہوگی، اب بجلی کی پیداوار کے لیے نیوکلر، سولر، تھرکول سمیت دیگر ذرائع استعمال کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق بجلی کے ہوشربا بلوں سے پریشان عوام کو امید دلائی ہے کہ اکتوبر کے ماہ سے بجلی سستی ہو جائے گی۔کے الیکٹرک کے مرکزی دفتر میں بدھ کو نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ اگرچہ صارفین نے جولائی کے دوران جون کے مقابلے میں کم بجلی کا استعمال کیا تاہم انہیں زیادہ بل موصول ہوئے جس میں جون کا سرچارج بھی شامل تھا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو درپیش بحران اور چیلنجز کے باوجود اس سلسلے میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy