فیصل آباد،نجی فیکٹری میں 27 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی ڈکیتی

Published on September 8, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 46)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر)فیصل آباد نجی فیکٹری میں 27 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی ڈکیتی، مسلح ڈاکو سکیورٹی گارڈ کو یرغمال بنا کر 26 لاکھ مالیت کی موٹریں اور 1لاکھ 35 ہزار مالیت کے فیڈ بیگ لیکر فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی سمندری کے علاقہ چک 142 گ۔ب میں 10 نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے نجی فیکٹری میں 27 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی ڈکیتی کی واردات کی۔ڈا کو ؤ ں نے رات گئے نجی فیکٹری میں گھس کر اسلحہ کے زور پر فیکٹری کے سکیورٹی گارڈ کو یرغمال بنا لیا اور قیمتی الیکڑک موٹریں اور فیڈ بیگ گاڑی میں لوڈ کرکے فرار ہوگئے۔فیکٹری مالک کے مطابق ڈاکو 26 لاکھ مالیت کی موٹریں اور 1لاکھ 35 ہزار مالیت کے فیڈ بیگ لیکر فرار ہوئے ہیں۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme