مستقبل کے معماروں کی تعلیم و تربیت، کردارسازی اورپالشنگ اساتذہ کی اولین ذمہ داری ہے، گورنر

Published on September 9, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 38)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)گورنر پنجاب انجینئر محمد بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ مستقبل کے معمار طلباوطالبات کی تعلیم و تربیت،ان کی کردار سازی اور پالشنگ اساتذہ کی اولین ذمہ داری ہے، طلبہ کو ڈگریاں دینے کیساتھ ساتھ ہمیں ان کی کپیسٹی بلڈنگ بھی کرنا ہوگی۔جمعہ کو زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں فیکلٹی ممبران اور اساتذہ سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ تعلیم کاادارہ پروفیسرز اور لیکچررز کو تنخواہ تو دیتا ہے لیکن اس کا سب سے اہم کام سٹوڈنٹس کو کامیاب انسان بنانا،ان کی صحیح سمت میں پالشنگ کرنا،ان کوملک وقوم کیلئے کامیاب بنانا یہ اس ادارے کا سب سے اہم مقصد ہوتا ہے، مطلب یہ کہ تعلیمی ادارے ہیومن ریسورس کی پالشنگ اور کپیسٹی بلڈنگ کیلئے ہیں اور انہیں اس فرض کی ادائیگی میں کسی کوتاہی کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے 2018 کے بعد ایچ ای سی کی گرانٹس نہیں بن سکی حالانکہ2008 سے 2013 تک حکومت نے یونیورسٹیز اور ایچ ای سی کی گرانٹس میں کافی حد تک اضافہ کیاجو21 ارب روپے کے قریب اور170 پرسنٹ اضافہ تھا جسے بلاشبہ بڑا اضافہ قرار دیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب انہیں 2013 میں یہ ذمہ داری ملی او وقت احسن اقبال اور اسحاق ڈار نے بڑی محنت سے کام کیا کیونکہ اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف ہمیشہ ایجوکیشن کواپنی ترجیح قرار دیتے تھے۔انہوں نے کہا کہ2013 میں 34 ارب کی گرانٹ منظور کی گئی اورایجوکیشن کیلئے ڈویلپمنٹ بجٹ اگلے سال بڑھا کر 48 ارب کر دیاگیا لیکن بدقسمتی سے2018 میں ابھی کووڈ نہیں آیا تھاتو ایچ ای سی کیلئے بجٹ 120 ارب منظور ہوا جبکہ ریلیز صرف 60 ارب کیاگیا۔گورنر پنجاب نے کہا کہ سال2013 سے2018 تک پنجاب گورنمنٹ نے سب سے زیادہ سکولوں پر محنت کی اور یونیسکو اور یونائیٹڈ نیشنز کی اعداد و شمار اٹھا کر دیکھ لیں پاکستان میں آؤٹ آف سکول بچوں کی تعداد کم ہوتی گئی اور 2018 میں ہماری بھرپور تعریف کی گئی کہ ہم نے آؤٹ آف سکول چلڈرن میں بڑی حد تک کمی کی ہے لیکن بدقسمتی سے 2018 کے بعد آؤٹ آف سکول چلڈرنز کی تعداد دوبارہ سے بڑھنا شروع ہو گئی جبکہ اس دوران پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی فنڈنگ کم کر دی گئی اور اسی طرح دیگر تعلیمی اداروں کی فنڈنگ بھی بہت حد تک کم ہوگئی نیز ایچ ای سی کی فنڈنگ میں بھی کمی کی گئی جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ ہم دنیا میں آؤٹ آف سکول چلڈرنز میں ٹاپ پر آگئے ہیں۔انجینئر محمد بلیغ الرحمن نے کہا کہ نفرتیں بڑھانے کا بیانیہ بنانے اور سازشیں کرنے سمیت تخریب کاریاں کرنا،کورکمانڈر وجناح ہاؤس وغیرہ پر حملے کرنا، آگ لگانا،شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کرنا انتہائی شرمناک امر تھا۔گورنر پنجاب نے کہا کہ آج آپ یہاں لیڈنگ فیکلٹی اور اساتذہ موجود ہیں میری آپ سے درخواست ہے کہ بچوں کے اندر برداشت کے رویے اور دوسرے کے پوائنٹ آف ویو کی عزت سمیت تحمل، بردباری اور برداشت کے جذبات پروان چڑھاتے ہوئے ان کی کردار سازی پر خصوصی توجہ مبذول فرمائیں تاکہ ان ہائر ایجوکیشن کے اداروں کے قیام کے اصل مقاصد کا حصول یقینی ہوسکے۔اس موقع پروائس چانسلر زرعی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خان، تمام فیکلٹیز کے ڈینز، شعبہ جات کے سربراہان اور اساتذہ بڑی تعداد میں موجود تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme