پنجاب حکومت صحت عامہ کی سہولیات عوام کی دہلیز تک پہنچانے کے لیے ٹھوس اقدامات کررہی ہے ڈی سی او وہاڑی

Published on November 20, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 541)      No Comments

dcoooo
وہاڑی( یواین پی)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر علی اکبر بھٹی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت صحت عامہ کی سہولیات عوام کی دہلیز تک پہنچانے کے لیے ٹھوس اقدامات کررہی ہے دیہی و بنیادی مراکز صحت پر حاملہ خواتین کو 24گھنٹے زچگی کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے جہاں تربیت یافتہ عملہ فرائض انجام دینے کے لیے ہر دم موجود ہے یہ بات انہوں نے دیہی مرکز صحت87/ڈبلیو بی کامعائنہ کرتے ہوئے کہی اس موقع پر علاقہ کے معروف سماجی شخصیت شہادت حسین بھٹی بھی موجود تھے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر علی اکبربھٹی نے دیہی مرکز صحت میں ڈاکٹرز اور عملہ کی حاضری چیک کی اور مریضوں اور ان کے لواحقین سے علاج معالجہ کی سہولیات بارے معلومات لیں ڈی سی او علی اکبر بھٹی نے ہسپتال کی صفائی اور عوام کی طرف سے علاج معالجہ کی بہتر سہولیات ملنے بارے رائے پر اطمینان کا اظہار کیا ڈی سی او علی اکبر بھٹی نے ایمبولینس ڈرائیور کو گاڑی صاف رکھنے کی ہدایت کی ڈی سی او علی اکبر بھٹی نے کہا کہ وزیرا علی پنجاب میاں شہباز سریف کے ماں اور بچے کی صحت پروگرام پر عمل درآمد سے دیہی ہسپتالوں پر عوام کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے حاملہ خواتین کو گھر کے قریب نارمل ڈلیوری کی سہولت ملنے سے ان کی مشکلات میں کمی آئی ہے جبکہ کسی قسم کی پیچیدگی کی صورت میں انہیں بڑے ہسپتال میں ریفر کر کے وہاں مفت علاج ، زچگی و آ پریشن کی سہولت بھی دی جارہی ہے بعد ازاں ڈی سی او نے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کی زیر تعمیر چاردیواری کا معائنہ کیا اور تعمیراتی کام کے معیار کا جائزہ لیا

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog