اوکاڑہ احساس ادارے کی نشاندہی پرپنجاب فوڈ اتھارٹی کی اسسٹنٹ کمشنر اور پولیس کے ہمراہ بھرپور کاروائی

Published on September 11, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 487)      No Comments

غیر معیاد شدہ ناقص بدبودار خشک دودھ برامد ,دودھ کو معروف برانڈ کی کھاد کے بیگوں میں پیک کر کے فروخت کیا جا رہا تھا مقدمہ درج
اوکاڑہ(یواین پی /شیخ ندیم شیراز) احساس ادارے کی نشاندہی پر فوڈ اتھارٹی کی بھرپور کاروائی فوڈ اتھارٹی کی ٹیم عبدالعظیم. مس طاہرہ. محمد فہد شفقت اور ان کی ٹیم نے اسسٹنٹ کمشنر غلام مصطفی جٹ اور پولیس کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 6 فور ایل میں کاروائی کرتے ہوئے 11250کلو غیر معیاد شدہ ناقص بدبودار خشک دودھ برامد کر لیا جو کہ کھاد کےمعروف برانڈ اینگرو کے تھیلوں میں پیک کر کے فروخت کیا جا رہا تھا گودام میں پیکنگ کی جگہ کی صفائی کے حالات بہت ناقص تھے اور فوڈ لائسنس بھی نہ تھا اس موقع پر فوڈ اتھارٹی ٹیم نے ایکسپائر خشک پاؤڈر کے نمونہ جات بھی اکٹھے کیے جن کو فوڈ اتھارٹی لیب میں ٹیسٹ کے لیے بھجوا دیا گیا ہے معائنہ کے دوران تقریبا 450 بیگ خشک دودھ کے پائے گئے جس میں اینگرو کی پیکنگ میں 20 بیگ ایکسپائر دودھ 120 بیگ اور خوشک دودھ کے 325 بیگ تھے جبکہ اینگرو کی پیکنگ لیبل بیگ خالی 25 عدد 30 کلو پولی تھین بیگ موجود تھے کل مقدار خشک پاؤڈر تقریبا 11250 کلو تھا سارا ایکسپائر ناقص بدبودار خشک دودھ پیکنگ لیبل فوڈ اتھارٹی دفتر میں جمع کروا دیا گیا اس کاروائی میں ملزمان موقع سے فرار ہو گئے تھے پولیس نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی درخواست پران کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2011 ترمیم شدہ 2016 کی دفعات 22 -اے22 ۔23۔ 26۔ 28 ۔30 اور33 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے اس موقع پر فوڈ سیفٹی ٹیم نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا اور ان کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری رہے گی

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题