ملک کے غدار اور بدمعاش ایک ہی جال میں پھنس رہے ہیں، وزیراعظم کا ٹویٹ

Published on March 20, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 56)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کے غدار جال میں پھنس رہے ہیں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم عمران خان نے حامیوں اور کارکنوں کیلئے صوفی بزرگ شمس تبریزی کا قول شیئر کیا ہے۔قول میں لکھا ہے کہ چال بازیوں اور چال بازوں کی پریشانی مت لو، اگر کچھ لوگ آپ کو پھنسانے اور تکلیف پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں تو اللہ انہیں بھی جال میں پھنسا رہا ہے۔ گڑھا کھودنے والے خود ہی گڑھے میں گرتے ہیں، کوئی برائی ایسی نہیں جس کو سزا نہ ملتی ہو اور کوئی اچھائی ایسی نہیں جس کو انعام نہ ملے، اس لیے انصاف پر یقین رکھو اور انتظار کرو۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题