نواسہ رسولؐ،حضرت امام حسن ؓ کا یوم شہادت15ستمبر جمعۃ المبارک کو عقیدت و احترام سے منایا جائے گا

Published on September 14, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 135)      No Comments

اسلام آباد (یو این پی)نواسہ رسولؐ،حضرت امام حسن ؓ کا یوم شہادت15ستمبر جمعۃ المبارک کو عقیدت و احترام سے منایا جائے گااس سلسلے میں ملک بھر کی امام بارگاہوں میں مجالس عزاء منعقد کی جائیں گی جس سے خطاب کے دوران علماء و ذاکرین حضرات حضرت امام حسن کی تعلیمات پر روشنی ڈالیں گے جبکہ علم وذوالجناح اور تابوت کے ماتمی جلوس بھی نکالے جائیں گے۔ملک بھر کی مساجد میں منعقدہ تقریبات اورجمعۃ المبارک کے اجتماعات میں علماء کرام وخطیب حضرات نواسہ رسول ؐ حضرت امام حسن ؓ کی سیرت مبارکہ اور فلسفہ شہادت پر تفصیل سے روشنی ڈالیں گے۔حضرت امام حسن ؓ،حضرت علی المرتضیٰؓ کے بڑے فرزند اور سیّد الشہداء حضرت امام حسینؓ کے بھائی تھے آپ ؓ کا نام نامی حسنؓ،لقب مجتبیٰ ؓ اور کنیت ابو محمد تھی۔حضور نبی کریم ؐ کی ایک مشہور حدیث کے مطابق حسنؓ اور حسین ؓجنت کے نوجوانوں کے سردار ہیں۔حضرت امام حسنؓ 15رمضان المبارک3ھ کو مدینہ میں پیدا ہوئے۔حضرت امام حسن ؓ28صفر المظفر50ھ کو اس دنیا سے رخصت ہو گئے آپ ؓ کی عمر مبارک46برس تھی آپ ؓ کو جنت البقیع میں دفن کیا گیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog