ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا کا رورل ہیلتھ سنٹر گوگیرہ ،بنیادی مراکز صحت32ٹو آر کا اچانک دورہ

Published on October 11, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 136)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی)ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا کا رورل ہیلتھ سنٹر گوگیرہ ،بنیادی مراکز صحت32ٹو آر کا اچانک دورہ ۔اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مہار اختر حسین بلوچ بھی ان کے ہمراہ تھے ۔انہوں نے رورل ہیلتھ سنٹر اور بنیادی مراکز صحت میں ڈاکٹر ز و پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری چیک کی اور غیر حاضر سٹاف کے خلاف سخت کاروائی کرنے کی ہدائیت کی ۔انہوں نے میڈیسن سٹور میں ادویات کا سٹاک بھی چیک کیا ۔ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے مراکز صحت پر علاج کی غرض سے آنے والے مریضوں اور ان کے لواحقین سے دستیاب سہولیات اور مفت ادویات کی فراہمی بارے بھی دریافت کیا ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog