ملک میں فرنس آئل کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے دو ماہ میں 61 فیصد کمی ریکارڈ

Published on September 15, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 143)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ملک میں فرنس آئل کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے دو ماہ میں سالانہ بنیادوں پر61فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔او سی اے سی اورانڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی اور اگست میں ملک میں فرنس آئل کی 262000ٹن کی فروخت ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 61فیصد کم ہے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 160000ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔ اگست میں ملک میں 118000ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال اگست کے مقابلے میں 64فیصد کم ہے۔ گزشتہ سال اگست میں ملک میں 327000ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔جولائی کے مقابلے میں اگست میں فرنس آئل کی فروخت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ جولائی میں ملک میں 144000ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو اگست میں کم ہوکر118000ٹن ہوگئی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog