تحریک آزادی کشمیرفیصلہ کرن مرحلے پر ہے؛عبدالرشید ترابی

Published on February 9, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 320)      No Comments

8
باغ (یو این پی)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیروکنونیئر کل جماعتی کشمیررابطہ کونسل عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ پاکستان کی حکومت پارلیمنٹ،قومی سیاسی د،ینی جماعتوں اورسول سوسائٹی نے جس والہانہ انداز سے یوم یکجہتی کشمیرمنایا ہے اس سے کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں او رنریندرمودی کو یہ پیغام ملاہے کہ آزادی کی اس جدوجہد میں کشمیری تنہانہیں ہیں بلکہ پوری پاکستانی قوم اور بنیادی آزادیوں اور انسانیت پریقین رکھنے ممالک کشمیریوں کے ساتھ ہیں،نریندرمودی کو یہ پیغام ملا ہے کہ وہ جس طرح چاہے کشمیریوں سے سلوک روارکھے اس کی جازت نہیں دی جاسکتی،دنیا مظالم پر خاموش نہیں رہے گی ،عالمی اسلامی تحریکوں نے کشمیریوں سے یکجہتی کرکے بھارت کو کھلا پیغام دیا ہے کہ وہ کشمیریوں کو حق فراہم کرے جس کااس نے کشمیریوں سے وعدہ کیاہے،ان خیالا ت اظہارانھوں نے صحافیوں اور وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ تحریک آزادی کشمیرفیصلہ کرن مرحلے پر ہے،بھارت شکست خوردہ ہوچکاہے،تمام استعماری ہتھکنڈے جمع کرلیے جائیں اور سب کے سب بھارت نے کشمیریوں پر آزمائے ہیں مگر ان کے اندر سے جذبہ آزادی ختم نہ کرسکایہ فتح کی نوید ہے اور صبح آزادی طلوع ہونے والی ہے،انھوں نے کہاکہ دنیا بھر میں پھیلے کشمیری او رپاکستانی کمیونٹی نے جس انداز سے اظہار یکجہتی کیاہے وہ بے مثال ہے،اس عمل کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھنے کی ضرورت ہے،بھارت کو سفارتی اور ذرائع ابلاغ کے محاذ پر اور بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے،بھارت کو مقبوضہ کشمیرمیں چاروں شانے چت کریں گے،انھوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیرپر پوری قوم اور تمام جماعتیں ایک ہیں ۔کشمیرکی آزادی کے لیے جدوجہد کرنا ہم سب کافرض ہے اورقرض ہے۔اس موقع پر عبدالرشید ترابی نے کہاکہ اہل کشمیر پاکستان کی حکومت پارلیمنٹ اور اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے بے مثال یکجہتی کرنے پر شکرادا کرتے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy