کئی مشائخ کی تنظیم مشائخ عظام پاکستان میں شمولیت اورصدیقی لاثانی سرکارکے دست حق پربیعت صحبت کی سعادت

Published on December 9, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 440)      1 Comment

lasa

فیصل آباد (یواین پی)دین اسلام کی اصل روح (روحانیت )کے فروغ کیلئے مختلف سلاسل طریقت کے ہزاروں علماء اورمشائخ باطنی احکامات پر تنظیم مشائخ عظام پاکستان میں شمولیت اور سینکڑوں مشائخ مزید روحانی فیوض وبرکات کیلئے صدیقی لاثانی سرکارکے دست حق پر بیعت صحبت چکے ہیں ۔موجود دورمیں آستانہ عالیہ لاثانیہ واحد آستانہ ہے جہاں انتہائی آسان طریقے سے روحانی فیوض وبرکات تیزی سے تقسیم ہورہے ہیں اوریہ آستانہ راہ حق کے سالکین کو اللہ ورسولﷺ کی بارگاہ اقدس تک پہنچانے اورملانے کیلئے بھی پوری دنیا میں مشہورومعروف ہوچکاہے۔ان خیالات کااظہار تنظیم مشائخ عظام پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ نے لاہور اورگوجرانوالہ سے مختلف سلاسل طریقت کے مشائخ کی تنظیم مشائخ عظام پاکستان میں شمولیت اورصدیقی لاثانی سرکارکے دست حق پر بیعت صحبت اختیار کرنے کے موقع پر کیا۔انہوں نے شمولیت کرنیوالے مشائخ کے لئے اظہار تشکر کیا اورانہیں اللہ ورسولﷺ کی بارگاہ اقدس سے عطاہونیوالی سلسلہ عالیہ لاثانیہ پر خصوصی عطاؤں ،نوازشوں اورکرم نوازیوں سے آگاہی بھی دی۔ا س موقع پر شمولیت کرنیوالے مشائخ میں لاہورسے پیر خالد جاوید بزمی نقشبندی (زراعت آفیسر)اورپیر صوفی محمد امین نقشبندی چشتی قادری نے اپنے خیالات کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ آج کے دورمیں بہت سے آستانے توموجودہیں لیکن وہاں ا س طرح کاروحانی فیض نہیں ہے جس طرح کہ صدیقی لاثانی سرکاراللہ ورسولﷺ کے خزانے تقسیم فرمارہے ہیں،یقیناآپ راہ حق کے سالکین کے دلوں میں اللہ ورسول اللہﷺکاعشق ومحبت پیداکررہے ہیں اور اللہ ورسولﷺ کی بارگاہ اقدس تک پہنچابھی رہے ہیں ۔دین اسلام کااصل کمال یہ ہے جواس کی حقیقی روح (روحانیت )کوسمجھ لیتاہے وہ اللہ ورسولﷺتک پہنچ جاتاہے ،اس کیلئے ایک کامل واکمل مرشد روحانی استاد کی ضرورت ہوتی ہے اسکے بغیر اللہ ورسولﷺ تک پہنچنا ناممکن ہوتاہے ،صدیقی لاثانی سرکاردرحقیقت کامل واکمل مرشدہیں کیونکہ ان جیسافیض پوری دنیا میں کہیں بھی نظر نہیں آرہاہے۔اللہ تعالیٰ ان کی نسبت پاک پر ہمیں دائمی استقامت اوردین اسلام کی حقیقی روح(روحانیت )کے فروغ کیلئے بہترین طریقے سے کام کرنے کی توفیق بھی عطا فرمائے۔آمین

Readers Comments (1)




WordPress主题

Premium WordPress Themes