یورپی یونین کو تجارتی تحفظ پسندی کی مخالفت کر نی چا ہئیے، چین

Published on September 15, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 134)      No Comments

چین کی الیکٹرک گاڑیوں کی صنعت نے تیزی سے ترقی کی ہے، رپورٹ
بیجنگ (یو این پی)چین کی وزارتِ تجارت کے ترجمان نے یورپی یونین کے رہنما کے چین کی الیکٹرک گاڑیوں پر جوابی ڈیوٹی کی تحقیقات شروع کرنیکے بارے میں کیے گئے اعلان کے بارے میں پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں کہا کہ یورپی یونین کے رہنماؤں نے باضابطہ طور پر اعلان کیا کہ وہ چین کی الیکٹرک گاڑیوں کے بارے میں جوابی تحقیقات شروع کریں گے. چین اس پر شدید تشویش اور عدم اطمینان کا اظہار کرتا ہے۔ چین کا ماننا ہے کہ یورپی یونین کی جانب سے “منصفانہ مسابقت” کے نام پر اپنی صنعت کے تحفظ کے لیے کیے جانے والے تحقیقاتی اقدامات , بلا دلیل کیے گئیتحفظ پسندانہ اقدامات ہیں، جو یورپی یونین سمیت عالمی آٹوموٹو انڈسٹری چین اور سپلائی چین کو شدید طور پر متاثر کریں گیاور چین-یورپی یونین کے اقتصادی و تجارتی تعلقات پر منفی اثرات مرتب کریں گے۔جمعرات کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق حالیہ برسوں میں، چین کی الیکٹرک گاڑیوں کی صنعت نے تیزی سے ترقی کی ہے اور اس کی مسابقتی صلاحیت کو مسلسل بہتر بنایا گیا ہے، جو مسلسل سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی اور ایک مکمل صنعتی و سپلائی چین کی تشکیل کا نتیجہ ہے۔ اس کا یورپی یونین سمیت عالمی صارفین نے بھی خیر مقدم کیا ہے اور یورپی یونین سمیت ماحولیاتی تبدیلی اور سبز تبدیلی کے عالمی ردعمل میں بہت بڑا حصہ ڈالا ہے۔ چین،یورپی یونین پر زور دیتا ہے کہ وہ عالمی صنعتی و سپلائی چین کے استحکام اور چین-یورپی یونین جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے استحکام کو برقرار رکھنے کی کوشش کرے، چین کے ساتھ بات چیت اور مشاورت کرے، چین-یورپی یونین الیکٹرک وہیکل انڈسٹری کی مشترکہ ترقی کے لئے منصفانہ، غیر امتیازی اور متوقع مارکیٹ ماحول پیدا کرے، مشترکہ طور پر تجارتی تحفظ پسندی کی مخالفت کرے اور آب و ہوا کی تبدیلی سے نمٹنے اور کاربن نیوٹرل کے حصول کے لئے مل کر کام کرے. چین یورپی فریق کے تحفظ پسندانہ رجحانات اور فالو اپ اقدامات پر گہری توجہ دے گا اور چینی کاروباری اداروں کے جائز حقوق اور مفادات کا بھرپور تحفظ کرے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog