وفاقی حکومت کوایک برس میں نمایاں کامیابیاں ملی ہیں ۔کامران مائیکل

Published on June 7, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 279)      No Comments

Kamran

اسلام آباد(یواین پی)وفاقی وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ سینیٹر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کوایک برس میں سفارتی ،معاشی اوراقتصادی محاذ پر نمایاں کامیابیاں ملی ہیں۔وزیراعظم میاں نوازشریف کے ویژن سے قومی اداروں کومنظم اوراپ گریڈکرنے میں بھرپور مددملی۔ اپنے تواپنے غیروں نے بھی وزیراعظم میاں نوازشریف کے قومی ایجنڈے کو سراہا ہے۔نیک نیت وزیراعظم میاں نوازشریف کے عزم استقلال کی طاقت سے پاکستان اپنے پیروں پرکھڑا ہوگیا ۔عوام کے مستردکرنے پرپی ٹی آئی والے تعمیروترقی کاراستہ روکنے میں ناکام رہے ۔تنقیدکرنااپوزیشن کاحق ہے مگرانہیں عوامی مینڈیٹ اور جمہوریت کی توہین کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔ اپنے ایک بیان میں کامران مائیکل نے مزید کہاکہ وزیراعظم میاں نوازشریف پاکستان کوترقی یافتہ اورپرامن ملکوں کی صف میں شامل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ماضی کی حکومت سے ورثہ میں ملے اندھیرے اور قومی بحران ہماری پرجوش اورپرعزم قیادت کاراستہ نہیں روک سکتے ۔انہوں نے کہا کہ اقتصادی خوشحالی کی منزل اب زیادہ دورنہیں ،شہریوں کواس کے ثمرات ان کی دہلیز پرملیں گے۔ مضبوط معیشت اورمالیاتی اداروں کے چنگل سے نجات کیلئے پالیسیوں اورجمہوریت کاتسلسل ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ معاشی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں پیداکرنیوالے بلے باز درحقیقت\’\’ پھڈے باز\’\’ ہیں،شہراقبال ؒ کے شاہینوں نے بھی پرتشدداحتجاجی سیاست کومستردکردیا ۔اپوزیشن والے عوامی بجٹ پرتنقیدبرائے تنقیدکرنے کی بجائے تجاویز دیں، اگران کی بات میں دم ہواتوضرورغورکیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme