فاٹا کو الگ صوبہ بنانے کے مخالفین عوام کے خیر خواہ نہیں ،سینیٹرحافظ حمد اللہ

Published on December 31, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 472)      No Comments

فاٹا کے عوام بھی محب الوطن اور اس ملک کیلئے قربانیاں دی ہیں ہمیں بھی چاہئے کہ ہم اس کی حوصلہ افزائی کریں
کوئٹہ(یو این پی)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء و سینیٹر حافظ حمد اللہ نے اسلام آباد میں فاٹا کے عوام کی جانب سے صوبے کے حق میں احتجاج کا حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو لوگ فاٹا کو الگ صوبے کے حق میں نہیں ہے وہ دراصل فاٹا کے عوام کے خیر خواہ نہیں ہے جن کی واضح مثال احتجاج ہے حکومت فوری طور پر فاٹا کے عوام کی70سالہ مطالبہ حل کرتے ہوئے الگ صوبے کا قیام عمل میں لایا جائے انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز اسلام آباد میں فاٹا سے تعلق رکھنے والے منتخب نمائندوں اور عوام نے ملکر صوبے کے حق میں جو احتجاج کیا اس سے معلوم ہوتا ہے کہ فاٹا کے عوام انضمام نہیں بلکہ الگ صوبے کی حق میں ہے انہوں نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام نے شروع دن سے لیکر آج تک فاٹا کے عوام کی جس انداز میں رہنمائی کریں آج فاٹا کے عوام نے جمعیت علماء اسلام کے موقف کی مکمل حمایت کی ہے انہوں نے کہاکہ فاٹا کے عوام بھی محب الوطن اور اس ملک کیلئے قربانیاں دی ہیں ہمیں بھی چاہئے کہ ہم اس کی حوصلہ افزائی کریں بلکہ فاٹا کو ایک ڈویژن میں تبدیل نہ کریں انہوں نے کہاکہ جس طرح خیبر پختونخوا‘بلوچستان‘سندھ اور پنجاب کے عوام کو اپنا حق ملا ہے اسی طرح فاٹا کے عوام کو بھی جمہوری اور آئینی حق دیا جائے انہوں نے کہاکہ کل بھی ہم نے فاٹا کے عوام کی حمایت کی ہے آج بھی کرتے ہیں حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس مسئلے کو مزید پیچیدہ یا بعض سیاستدانوں کو سیاست کرنے کا موقع نہ دیا جائے بلکہ فوراً الگ صوبے کا اعلان کیا جائے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy