ضلع ٹھٹھہ کے مختلف علاقوں میں ڈینگی اور ملیریا کی روک تھام اور اس سے بچاؤ کے لیے اسپرے مہم جاری، مچھر دانیاں تقسیم

Published on September 16, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 72)      No Comments

ٹھٹھہ (یواین پی/ حمید چنڈ) : ڈپٹی کمشنر اسد علی خان، چیئرمن ضلع کونسل عبدالحمید پنہور اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر سید صفدر علی شاہ کی مشترکہ ہدایات پر مچھروں کی افزائش کے مقامات کو ختم کرنے جبکہ ڈینگی اور ملیریا کی روک تھام اور اس سے بچاؤ کے لیے یونین کونسل کرم پور، ساکرو، گھوڑاباری، دھاندھاری، جنگشاہی، ٹھٹھہ، ٹنڈو حافظ شاہ اور ضلع کی دیگر یونین کونسلز میں مچھر مار اسپرے مہم جاری ہے۔ اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر اسد علی خان نے بتایا کہ ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں محکمہ صحت حکومت سندھ کی جانب سے اب تک 19 ہزار مچھر دانیاں تقسیم کی گئی ہیں جبکہ مزید مچھر دانیاں تقسیم کی جائیں گی تاکہ لوگ ڈینگی اور ملیریا سے محفوظ رہ سکیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ عوام کو صحت سمیت دیگر مطلوبہ سہولیات فراہم کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ ہر وقت کوشاں ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme