آم کے باغبان رواں ہفتہ کے دوران نئے پودوں کے لیے 5.5 سے 7.5 تک کیمیائی تعامل کی حامل زمین کا انتخاب کریں

Published on September 20, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 155)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)جامعہ زرعیہ فیصل آبادکے ماہرین اثمارنے آم کے باغبانوں کو ستمبر کے رواں ہفتہ کے دوران نئے پودے لگانے کے لیے 5.5 سے 7.5 تک کیمیائی تعامل کی حامل زمین کا انتخاب کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 8.5 تک کیمیائی تعامل کی حامل ایسی زمین جس میں کلر نہ ہو پر بھی آم کے باغات یا نئے پودے لگائے جاسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ستمبر کے علاوہ آم کے نئے پودے موسم بہار کے دوران فروری ا ور مارچ میں بھی لگائے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آم کے نئے پودے لگانے کے لیے ایسی زمین کا انتخاب بھی ضروری ہے جس میں پانی کا اچھا نکاس ہو۔ انہوں نے کہاکہ بہترین آبپاشی، جپسم کا حسب ضرورت استعمال، گوبر کی گلی سڑی کھاد ڈالنے کاعمل زمینوں کو مزید موزوں بنانے میں معاونت کرتاہے جبکہ آم کی بھر پور پیداوار کے لیے زمینوں میں عناصر صغیرہ کا استعمال بھی ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ مزید رہنمائی کیلئے ماہرین زراعت کی خدمات سے بھی استفادہ کیاجاسکتاہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme