ملک سے چاول کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں 17 فیصد کی کمی ریکارڈ

Published on September 21, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 143)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ملک سے چاول کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 17.33فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے مطابق جولائی اور اگست میں 340237 میٹرک ٹن چاول کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 507144 میٹرک ٹن چاول کی برآمدات ریکارڈکی گئیں۔جاری مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں چاول کی برآمدات سے ملک کو 233.99 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 283.056 ملین ڈالر تھا۔ مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں باسمتی چاول کی برآمدات میں 8.29 فیصد کی شرح سے نمو ہوئی۔ اس مدت میں 84709 میٹرک ٹن باسمتی چاول کی برآمدات سے 94.73 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 79257 میٹرک ٹن چاول برآمد کیاگیا تھا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog