ضلعی انتطامیہ کے افسران نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی ایمرجنسی میں زہریلی مٹھائی سے متاثر ہونے والے افراد کی عیادت کی

Published on July 15, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 412)      No Comments

Capture
وہاڑی(یواین پی)چیف سیکریٹری پنجاب کے حکم پرضلعی انتطامیہ کے افسران اے ڈی سی رانا سلیم احمد ، اسسٹنٹ کمشنر سید آصف حسین شاہ، ایس این اے شیخ محمد خرم سلیم نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی ایمرجنسی میں زہریلی مٹھائی سے متاثر ہونے والے افراد کی عیادت کی اور انہیں فراہمی کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر غضنفر عباس دھرالہ کو ہدایت کی کہ وہ متاثرین کو دی جانے والی طبی سہولیات کی خود نگرانی کریں اور انہیں تمام ضروری ادویات ہسپتال سے ہی فراہم کی جائیں دریں اثناء محکمہ صحت نے جنرل بس اسٹینڈ پر موجود مٹھائی کو قبضہ میں لے کر دکان کو سیل کردیا پولیس تھانہ دانیوال نے مٹھائی فروش کو گرفتار کر لیا ہے متاثرین کے معدے کے مواد حاصل کر کے لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے بھجوا دیئے گئے ہیں لیبارٹری رپورٹ کی روشنی میں کارروائی کو مزید آگے بڑھایا جائیگا ضلعی انتظامیہ کی طرف سے تفصیلی رپورٹ حکومت کو بھجوا دی گئی ہے

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme