عام انتخابات کی تیاریوں کے متعلق ٹھٹھہ اور سجاول اضلاع کے ماسٹر ٹرینرز کا دو روزہ تربیتی ورکشاپ شروع

Published on September 21, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 38)      No Comments

ٹھٹھہ (یواین پی/ حمید چنڈ) : الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایت پر ملک بھر کی طرح ٹھٹھہ اور سجاول اضلاع کیلئے ماسٹر ٹرینرز کا دو روزہ تربیتی ورکشاپ الیکشن کمیشن کی جانب سے مقرر کردہ لیڈ ٹرینر عذرہ مہیسر کی سربراہی میں دربار ہال مکلی میں شروع ہوگیا ہے۔ ٹھٹھہ اور سجاول اضلاع کا تربیتی ورکشاپ 22 ستمبر 2023ء تک جاری رہے گا جس میں ضلع ٹھٹھہ کے 12 جبکہ ضلع سجاول کے 11 ماسٹر ٹرینرز کو انتخابی امور سے متعلق تربیت دی جا رہی ہے۔اس موقع پر لیڈ ٹرینر عذرہ مہیسر نے بتایا کہ تربیت حاصل کرنے والے ماسٹر ٹرینرز تربیت حاصل کرنے کے بعد پولنگ افسران اور عملہ کو تربیت دیں گی تاکہ پولنگ کا عمل بہتر طریقے سے انجام دے سکیں اور انہیں کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنہ کرنا نہ پڑے۔ عذرہ مہیسر نے کہا کہ صاف، شفاف، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی اولین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کے جھموری عمل کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عملہ کی تربیت انتہائی ضروری ہے تاکہ خوش اصلوبی سے انتخابات مکمل ہو سکیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes